Tuesday , September 26 2017
Home / خواتین کا صفحہ / وزن کم کرنے کے بے حد آسان اور سادہ طریقے

وزن کم کرنے کے بے حد آسان اور سادہ طریقے

ماہرین نے وزن کم کرنے اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے بے حد آسان اورسادہ طریقے تجویز کئے ہیں  جب بھی کھانا کھائیں سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول کی جگہ آپ ان سے پیٹ بھر سکیں۔
ایسی خوراک کھائیں جس میں کم کیلوریز ہوں صرف اس وقت کھائیں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔ آئسکریم یا مٹھائی نہ کھائیں یہ یاد رکھیں آپ نے کیا اور کب کھایا تھا،بغیر ملائی کا دودھ استعمال کریں،بسکٹ،کیک، مٹھائیاں چھوڑ دیں ،یہ چیزیں وزن میں اضافہ کرتی ہیں گھر میں پھل اور ایسی چیزوں کا اسٹاک رکھیں جن میں چکنائی نمک اور شکر کم ہو۔ہمیشہ بغیر چربی کا گوشت کھائیں ،ہمیشہ چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں ،دن میں دو سے زیادہ بار نہ کھائیں ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائیں مشروب میں پانی کی مقدار بڑھائیں کھانے سے پہلے پانی ضرور پئیں۔

TOPPOPULARRECENT