Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وزڈم پی یو کالج بیدر سے شاندار نتائج

وزڈم پی یو کالج بیدر سے شاندار نتائج

بیدر۔26؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔پروفیسرشیخ مدار پرنسپل وزڈم پی یو کالج بیدر کی ایک پریس نوٹ کے بموجب وزڈم پی یوکالج کے نتائج گذشتہ سال کی طرح امسال بھی شاندار آئے ہیں ۔ وزڈم پی یو کالج کی طالبہ ہدی ماہین بنت محمد یوسف الدین نے شاندار تعلیمی مُظاہرہ کرتے ہوئے91فیصد امتیازی نشانات کامیابی حاصل کی ہے اور امسال وزڈم کالج کی ٹاپررہیں ۔اسی طرح 80فیصدسے زائد نشانات حاصل کرنے والے طلباء جن کے نام اسطرح ہیں محمد جویریہ ثمین بنت انجینئر محمد کلیم الدین89فیصد‘محمد رضوان الدین بن محمد اقبال الدین 81فیصد‘اورآئشہ آصف بنت محمد آصف الدین نے81فیصد نشانات حاصل کرکے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔وزڈم کالج سے امسال168طلباء نے امتحان تحریر کیا جن میں135طلباء کامیاب رہے۔ 97طلباء نے درجہ اول سے کامیابی حاصل کی۔درجہ دوم سے32طلباء نے کامیابی حاصل کی اس طرح وزڈم پی یو کالج کا مجموعی نتیجہ 81فیصد رہا ۔جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم تعلیمی ادارہ جات بیدرنے وزڈم کے شاندار نتائج پر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ 2002ء میں جن طلباء کو لے کر ہم نے اپنے ادارہ کا آغاز پہلی جماعت سے کیاتھا ،گزشتہ سال بھی ہمارے کالج کے طلباء نے بیدر میںپی یو سی سائنس کے نتائج میں شاندار مُظاہرہ کیا تھا اور امسال بھی یہ سلسلہ جاری رہا ‘یہ امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے وہی طلباء ہیں جو وزڈم کااپنا تیارکردہ پروڈکٹ ہے۔ یہ نتائج کالج انتظامیہ کی منصوبہ بندی ، لیکچررس کی سخت محنت اور طلباء واولیائے طلباء کے تعاون کا نتیجہ ہیںجس پر ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور اساتذہ ، اولیائے طلباء اور تمام معاونین کاشکریہ اداکرتے ہیں توقع ہے کہ سی ای ٹی کے نتائج حوصلہ افزاء رہیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT