Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / وزیراعظم آسٹریلیا کا آئندہ ہفتہ دورہ ہند متوقع

وزیراعظم آسٹریلیا کا آئندہ ہفتہ دورہ ہند متوقع

ملبورن ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا مالکم ٹرنبل توقع ہے کہ آئندہ ہفتہ ہندوستان کے پہلے سرکاری دورہ پر آئیں گے جہاں وہ وزیراعظم ہند نریندر مودی کے ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور دیگر ہنرمندی سے متعلق شعبوں میں دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔ دورہ پر آسٹریلیا کے وزیرتعلیم و تربیت سائمن برمنگھم بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ برمنگھم نہ صرف ’’آسٹریلیا۔ انڈیا اسکل مشن‘‘ کی قیادت کررہے ہیں بلکہ اپنے ساتھ آئے ہوئے تعلیمی ماہرین کے ایک وفد کی قیادت بھی کررہے ہیں۔ ٹرنبل کے دفتر سے اب تک ان کے پروگرام کی تفصیلات کا یہ کہہ کر اعلان نہیں کیا گیا ہیکہ جب تک حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر دورہ کا اعلان نہیں ہوجاتا اس وقت تک سفری تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال چین میں منعقدہ G-20 کانفرنس کے دوران وزیراعظم ہند نے ٹرنبل کو دورہ ہند کی دعوت دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT