Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / وزیراعظم اسرائیل سے چوتھی بار پولیس کی پوچھ تاچھ

وزیراعظم اسرائیل سے چوتھی بار پولیس کی پوچھ تاچھ

یروشلم ۔6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی پولیس نے آج وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سے اُن کی یروشلم کی سرکاری قیامگاہ پر کرپشن کے شبہ میں جس کی تحقیقات ایک عرصہ سے جاری ہیں چوتھی بار پوچھ تاچھ کی ۔ پولیس ریڈیو کے بموجب قومی فراڈ اسکواڈ جو اُس مقدمہ کی تحقیقات کررہا ہے نتن یاہو کی سرکاری قیامگاہ پر 5 بجے شام سے کچھ دیر بعد پہونچا ۔ توقع ہے کہ غیرقانونی طورپر تحفہ دولتمند حامیوں سے وصول کرنے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ ان میں آسٹریلیا کے ارب پتی جیمس پیکر بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT