Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / وزیراعظم اسرائیل کی صدر امریکہ سے امن کوششوں پر بات چیت

وزیراعظم اسرائیل کی صدر امریکہ سے امن کوششوں پر بات چیت

یروشلم ۔ 21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ وہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے جاریہ ہفتہ دورہ کے موقع پر امن کوششوں کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔ جب کہ اسرائیلی کابینہ معاشی اقدامات پر جو فلسطینیوں کے خلاف کئے جائیں گے غور کررہی ہے ۔ ٹرمپ ہفتہ کے دن اپنے اولین بیرون ملک دورہ پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور پیر اور منگل کے دن علی الترتیب اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم اسرائیل نے کہا کہ وہ ٹرمپ سے امریکہ کے ساتھ اتحاد کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں بات چیت کریں گے اور فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت کے احیاء پر بھی گفتگو کی جائے گی ۔ نتن یاہو حکومت کے ارکان مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے بارے میں کئی اقدامات کیلئے تیار ہیں جو صدر امریکہ کے دورہ اسرائیل سے قبل بحالی اعتماد کے اقدامات ہوں گے ۔ نتن یاہو کے دفتر نے ان اقدامات کی تفصیل کا انکشاف نہیںکیا ۔ امکان ہے کہ اس میں مغربی کنارے میں تعمیرات کے مزیدپرمٹوں کا فلسطینیوں کو اجراء کااقدام بھی شامل ہوگا ۔ حمل و نقل اور سراغ رسانی کے وزیر کیٹزنے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطینیوں کے حالات زندگی بہتر بنائیں ۔ مبینہ طورپر فلسطینیوں کی معاشی ترقی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT