Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم اسرائیل کے مودی پر تبصرے کا راجیہ سبھا میں تذکرہ

وزیراعظم اسرائیل کے مودی پر تبصرے کا راجیہ سبھا میں تذکرہ

نئی دہلی ۔ 24 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتین یاہو نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے فلسطینی سرزمین کا دورہ نہ کرنے پر تبصرہ کیا تھا جسے آج کانگریس نے راجیہ سبھا میں اُٹھایا ۔ کانگریس کے رکن آنند شرما نے قاعدہ نمبر 267 کے تحت یہ مسئلہ اُٹھانے کی نوٹس دی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا اختیار تمیزی ہے کہ وہ کسی ملک کا دورہ کریں یا نہ کریں لیکن اسرائیل کے دورہ میں فلسطین کو شامل نہ کرکے انھوں نے غلطی کی ہے ۔ مودی نے 4 تا 6 جولائی اسرائیل کا دورہ کیا تھا ، لیکن فلسطین کا دورہ کرنے سے گریز کیا تھا ۔ حالانکہ یہ روایت رہی ہے کہ ہندوستانی قائدین جب بھی خلیجی ممالک کا دورہ کرتے اسرائیل اور فلسطین دونوں مملکتوں کو جایا کرتے تھے ۔ آنند شرما نے کہا کہ ایک نامور اسرائیلی اخبار نے وزیراعظم اسرائیل کا تبصرہ شائع کیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ مودی ٹکنالوجی اور پانی حاصل کرنے کیلئے اسرائیل آئے تھے ۔ چونکہ یہ چیزیں اُنھیں فلسطین سے دستیاب نہیں تھیں اس لئے انھوں نے وہاں کا دورہ نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT