Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / وزیراعظم اٹلی کا دو روزہ دورہ ایران

وزیراعظم اٹلی کا دو روزہ دورہ ایران

تہران ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اٹلی ماتیورینزی نے آج سے اپنے دو روزہ دورہ ایران کا آغاز کیا۔ تہران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے نیوکلیئر معاہدہ کی تکمیل کے بعد کسی بھی یوروپی ملک کے سربراہ کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔ صدر موصوف کے ساتھ 250 رکنی وفد بھی ایران پہنچ رہا ہے جو ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو ایک بار پھر اس موقف میں لانے کا خواہاں ہے جو ایران پر تحدیدات عائد کرنے سے قبل تھا کیونکہ یوروپ میں اٹلی ایران کا اول نمبر تجارتی شراکت دار تھا۔ دریں اثناء سرکاری ارنا خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مسٹر رینزی صدر ایران حسن روحانی سے ملاقات کریں گے جنہوں نے جنوری میں اٹلی کا اس وقت دورہ کیا تھا جب ایران کے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کو قطعیت دیئے جانے کے بعد ایران پر سے تحدیدات برخاست کردی گئی تھیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ کسی زمانے میں ایران اور اٹلی کے درمیان تجارت 8 بلین امریکی ڈالرس سالانہ ہوا کرتی تھی۔ تاہم ایران پر تقریباً دس سال تک نیوکلیئر تحدیدات نافذ کرنے کے بعد یہی تجارت کم ہوکر 1.8 بلین ڈالرس سالانہ ہوگئی۔ جسن روحانی نے جس وقت روم کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے ایران اور اٹلی کو ’’خوبصورتی اور ثقافت کے دو سوپر پاورس‘‘ قرار دیا تھا جس کی تاریخ قدیم ایرانی اور رومن دورحکومت سے تعلق رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT