Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / وزیراعظم برطانیہ نے اپنے ٹیکس حسابات شائع کردیئے ‘ نئے سوالات کا سامنا

وزیراعظم برطانیہ نے اپنے ٹیکس حسابات شائع کردیئے ‘ نئے سوالات کا سامنا

لندن۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون آج پہلے برطانوی وزیراعظم بن گئے جنہوں نے اپنے ٹیکس کے حسابات عوام کے سامنے پیش کردیئے    ‘ نئی ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ پناما پیپرس کی تحقیقات کرے ‘ تاکہ ان کی اپنے آنجہانی والد کے بیرون ملک کاروبار میں ان کی سرمایہ کاری پر اعتراضات ختم ہوسکیں لیکن ان سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں احتجاجی عوام نے پلے کارڈس تھام کر احتجاج کیا ۔ پلے کارڈس پرتحریر تھا کیمرون کو جانا چاہیئے ۔ احتجاجی جلوس کی شکل میں وزیراعظم کی قیامگاہ تک گئے اور انہوں نے پناما پیپرس اسکینڈ پروزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ دباؤ سے مجبور ہوکر 10 ڈاؤن ان اسٹریٹ سے ایک بیان شائد کیا گیا جس میں کیمرون کی آمدنی اور 2009-10ء سے 2014-15 تک اُن کے ادا کئے ہوئے ٹیکس کی تفصیلات درج ہیں ۔اس طرح کیمرون پہلے برطانوی وزیراعظم بن گئے جنہوں نے اپنے آمدنی اور خرچ کے حسابات عوام کیسامنے پیش کردیئے ۔ ان کا یہ اقدام ان کے اعتراف کے بعد کیا گیا ہے ۔ اپنی ایک جذبات تقریرمیں انہوں نے کنزرویو پارٹی کے کارکنوں کی کانفرنس میں کل کہا تھا کہ انہیں بہتر طریقہ سے نمٹنا چاہیئے تھا اور وہ موجودہ تنازعہ سے سبق حاصل کریں گے ۔ تاہم ان کے حسابات کی اشاعت اور جذباتی تقریر سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ہیکیونکہ پناما پیپرس کے انکشافات کی وجہ سے ان کے استعفی کا مطالبہ ہنوز جاری ہے ‘

TOPPOPULARRECENT