Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم برطانیہ کیمرون کا آخری کابینی اجلاس ’’جذباتی‘‘

وزیراعظم برطانیہ کیمرون کا آخری کابینی اجلاس ’’جذباتی‘‘

لندن 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج آخری کابینی اجلاس کی صدارت کی اور کافی جذباتی ہوگئے ۔ امکان ہے کہ کل وہ اپنے عہدہ کا چارج نئی منتخب وزیراعظم تھریسامے کو دیدیں گے۔ تھریسا کل اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گی۔ ڈیوڈ کیمرون 59 سالہ تھریسامے کو عنان اقتدار سپرد کردیں گے۔ قبل ازیں 59 سالہ تھریسامے کیساتھ ڈیوڈ کیمرون قصر بکنگھم جاکر اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ تھریسامے مارگریٹ تھیچر کے بعد برطانیہ کی دوسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ اپنی وزارت عظمیٰ کی میعاد کے آخری دنوں میں ڈیوڈ کیمرون نے آخری بار اپنی اعلیٰ سطحی ٹیم قائم کی تھی۔ وزیر ثقافت جان وٹنگ ڈیل نے کہاکہ وزیراعظم اور اُن کے وزراء پر اُداسی کا احساس واضح طور پر طاری تھا۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے عہدہ سے دستبرداری کا اِسی وقت اعلان کردیا تھا جبکہ یوروپی یونین سے ترک تعلق کے لئے برطانیہ میں منعقدہ استصواب عامہ میں 23 جون کو اُنھیں ناکامی ہوئی تھی۔ آج اجلاس کے دوران وہ کافی جذباتی نظر آرہے تھے اور یہ فطری بھی تھا کیوں کہ اُنھوں نے طویل مدت تک سرکاری فرائض انجام دیئے ہیں۔
اسکائی نیوز پر جس نے یوروپی یونین سے ترک تعلق کرنے کی مہم چلائی تھی، کہا گیا کہ وزیراعظم نے اپنے دور میں کئی کارنامے انجام دیئے ہیں لیکن ہم تھریسامے کی زیرقیادت مزید کئی کارناموں کے منتظر ہیں۔ وٹنگ ڈیل نے کہاکہ بحیثیت وزیر کام انجام دینے کے بعد اب یہ فیصلہ کرنا تھریسامے کا کام ہے کہ وہ اُنھیں کابینہ میں برقرار رکھتی ہیں یا نہیں لیکن اُنھیں اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے پر  مسرت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT