Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم بننے کیلئے مجھ میں تمام خوبیاںموجود: اعظم خاں

وزیراعظم بننے کیلئے مجھ میں تمام خوبیاںموجود: اعظم خاں

میں ایک مسلمان ہوں اس لئے رکاوٹ پیدا کی جائے گی۔ میرے حریف بھوکنے والے کُتّے ہیں
بارہ بنکی 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے آج کہاکہ ان میں وزیراعظم بننے کی تمام تر خوبیاں پائی جاتی ہیں ماسوا اس کے کہ وہ ایک مسلمان ہیں۔ اس حوالے سے مجھے وزیراعظم بننے سے روکا جاسکتا ہے، اعظم خان نے جو اپنے متنازعہ ریمرکس کے لئے مقبول ہیں، کہاکہ اس ملک کا وزیراعظم مجھے بنایا جائے۔ اس کے بعد میں دکھاؤں گا کہ ملک کو کس طرح چلایا جاتا ہے۔ مجھ میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو ایک وزیراعظم کے لئے ضروری ہیں۔ میرا سیاسی تجربہ وسیع ہے اور میں تعلیم یافتہ ہوں۔ اس حقیقت کے ماسوا کے میں ایک مسلمان ہوں دیگر تمام قابلیت مجھ میں موجود ہے۔ اعظم خاں نے یہ ریمارک اس وقت کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اُری دہشت گرد حملہ کے پیش نظر مرکز کو کیا طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُری جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میں جو کچھ کہوں گا اُس کی بنیاد پر کوئی پالیسی نہیں بنائی جائے گی۔ یوپی کے وزیر نے مزید کہاکہ وہ ملک کا وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ اِس سلسلہ میں وہ سماج وادی پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو پر زور دیں گے کہ انھیں وزارت عظمیٰ کے عہدہ کے لئے منتخب کریں۔ جب ان سے اِن کے مخالفین کے بارے میں پوچھا گیا تو اعظم خان نے کہاکہ یہ لوگ بھونکنے والے کُتّے ہیں۔ یہ لوگ مجھ پر کوئی اثرانداز نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے اپنا کام کرنے دیجئے۔ جب یہ پوچھا گیا کہ اِن کی پارٹی میں ’’خارجی لوگ‘‘ کون ہیں، تو انھوں نے چیف منسٹر اکھلیش یادو کے بیان کا اعادہ کیا اور کہاکہ سماج وادی پارٹی پوری طرح متحد ہے۔ جب پورا خاندان متحد اور مضبوط ہو تو بیرونی عناصر کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ انھوں نے امر سنگھ کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔ امر سنگھ کو سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ نے سماج وادی پارٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اعظم خان، امر سنگھ کے کٹر حریف ہیں جو اکثر سماج وادی پارٹی میں اُنھیں خارجی کہتے ہیں۔ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے کل ان کے تقرر کے بعد اعظم خان نے کہاکہ سماج وادی پارٹی پر اِس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT