Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں : نتیش کمار

وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں : نتیش کمار

پٹنہ ۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) آئندہ انتخابات میں نتیش کمار کو غیربی جے پی محاذ کا وزارت عظمیٰ امیدوار بنائے جانے کی پیش قیاسی کے درمیان چیف منسٹر بہار نے آج کہاکہ اُن کی خواہش صرف ایک رکن پارلیمنٹ بننے کی ہے اور وہ کبھی وزیراعظم بننے کا خواب نہیں دیکھتے ۔ انھوں نے کہاکہ انھوں نے زندگی میں ایک مرتبہ ایم پی بننے کی خواہش کی تھی ۔ اُن کا خواب کبھی بھی وزیر، چیف منسٹر یا وزیراعظم بننے کا نہیں رہا ۔ بعض لوگ اس طرح کی باتیں کہتے ہوئے انھیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور دیگر نے جہاں نتیش کمار کی وزیراعظم بننے کی خواہش نہ ہونے کے بیان کی ستائش کررہے ہیں وہیں بی جے پی قائدین انھیں تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ نتیش کمار نے ان کے بارے میں غلط تبصرہ کرنے والوں پر بھی شدید نکتہ چینی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT