Friday , September 22 2017
Home / دنیا / وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو اقوام متحدہ کا ایوارڈ

وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو اقوام متحدہ کا ایوارڈ

اقوام متحدہ ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو ان کے ملک میں موسمی تغیر کے مسئلہ سے نمٹنے خاطرخواہ اقدامات کرنے کے اعتراف کے طور پر چمپیئنس آف دی ارتھ ایوارڈ کیلئے منتخب کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے انوائرنمنٹ پروگرام (NNEP) کی جانب سے ایوارڈ کے اعلان کے ساتھ جو بیان جاری کیا گیا اس میں بنگلہ دیش کو ایک سب سے کم ترقی یافتہ ملک قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود وزیراعظم شیخ حسینہ نے موسمی تغیر سے درپیش مسئلہ سے نمٹنے جو مؤثر اقدامات کئے وہ ملک کو معاشی اور سماجی ترقی دینے کے مماثل ہے۔ یو این ای پی کے مطابق بنگلہ دیش دنیا کا 159 ملین کے ساتھ کثیر آبادی والا ملک ہے جبکہ موسمی تغیر کے بھی بنگلہ دیش پر اثرات جلد مرتب ہوئے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ طوفان بادوباراں، سیلاب اور خشک سالی بھی اس ملک کا مقدر ہے۔ یو این ای پی کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر اشیم اسٹیز نے کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود بنگلہ دیش نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور سرمایہ کاری میں ایسے ایسے اصلاحات متعارف کئے کہ عالمی سطح پر بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے بنگلہ دیش نے موسمی تغیر جیسے مسئلہ پر بھی قابو پایا۔

TOPPOPULARRECENT