Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی آج آمد

وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی آج آمد

نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین وزیراعظم شیخ حسینہ کے دورہ کے موقع پر تیستا آبی تقسیم معاہدہ پر دستخط کا امکان نہیں ہے۔ وزیراعظم بنگلہ دیش کل نئی دہلی پہنچ رہی ہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک مختلف شعبوں بشمول دفاع اور سیکوریٹی میں تقریباً 25 معاہدوں پر دستخط کریں گی۔ اس چار روزہ دورہ کے موقع پر دفاعی شعبہ میں تعاون کو نمایاں اہمیت دی جارہی ہے اور ہندوستان نے بنگلہ دیش کو فوجی سازوسامان کی سربراہی کیلئے 500 ملین ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔ تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں بھی باہمی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT