Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / وزیراعظم سنگاپور اور آسٹریلیا میں بھی عبدالکلام کو خراج عقیدت

وزیراعظم سنگاپور اور آسٹریلیا میں بھی عبدالکلام کو خراج عقیدت

سنگاپور ؍ سڈنی ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم سنگاپور لی سین لونگ نے آج ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے صدر تھے۔ مسٹر لونگ نے کہا کہ 2006ء میں جب عبدالکلام نے سنگاپور کا دورہ کیا تھا تو انہیں (لونگ) عبدالکلام سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ایک ایسے وقت جب ہندوستانی عوام عبدالکلام کی ناگہانی موت پر غمزدہ ہیں، سنگاپور کی حکومت اور عوام بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مسٹر لونگ نے ان خیالات کا اظہار اپنے فیس بک پر کیا جب انہیں کل عبدالکلام کی اچانک موت کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے ہندوستان کے گیارہویں صدرجمہوریہ کی حیثیت سے فرائض کی بخوبی انجام دہی کی اور 2002ء تا 2007ء صدرجمہوریہ کے جلیل القدر عہدہ پر فائز رہے۔ آسٹریلیا میں بھی موجود ہندوستانیوں نے عبدالکلام کے انتقال پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ کنفیڈریشن آف انڈین اسوسی ایشنس آف آسٹریلیا (CIAA) کے صدرنشین واسن سرینواسن نے کہا کہ عبدالکلام سب کے رول ماڈل ہے۔ انڈین آسٹریلین اسوسی ایشن آف نیو ساؤتھ ویلز سے وابستہ یادو سنگھ نے کہاکہ عبدالکلام کے انتقال سے ہندوستان ایک عظیم قائد سے محروم ہوگیا جبکہ وکٹوریہ کی لبرل ڈرٹی کے قائد میتھیو گائے نے بھی عبدالکلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT