Monday , August 21 2017
Home / دنیا / وزیراعظم سنگاپور قومی خطاب کے دوران بے ہوش ہوگئے

وزیراعظم سنگاپور قومی خطاب کے دوران بے ہوش ہوگئے

سنگاپور۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم سنگاپور لی سین لونگ اس وقت بیہوش ہوکر گرپڑے جب وہ قومی دن کی ایک ریالی سے خطاب کررہے تھے جس سے ٹیلی ویژن پر ان کے خطاب کو دیکھنے والے ناظرین دم بخود رہ گئے اور تشویش میں مبتلا ہوگئے، البتہ فوری طور پر ان کے متعدد طبی معائنے کئے گئے جن میں ان کی صحت معمول کے مطابق پائی گئی۔ 64 سالہ قائد تقریر کرتے ہوئے اچانک رُک گئے اور کچھ دیر تک یہی کیفیت رہنے کے بعد وہاں موجود دیگر کابینی وزراء انہیں اسٹیج سے دوسرے مقام منتقل کردیئے۔ اس موقع پر وزیر برائے اُمور خارجہ و یوین بالکرشنن نے کہا کہ ایسا واقعہ اس وقت ہوتا ہے جب اعصابی نظام جو دل کی دھڑکنوں کو اور خون کے دباؤ کو باقاعدہ بناتا ہے، تاہم ایک جھٹکے کی وجہ سے اس کی کارکردگی کچھ دیر کے لئے متاثر ہوتی ہے اور انسان بے ہوش ہوکر گر پڑتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کچھ دیر بعد اپنی تقریر جاری رکھنے کے لئے لی سین لونگ دوبارہ شہ نشین پر آگئے اور وہاں موجود ہزاروں لوگوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کی جو زحمت انہیں اٹھانی پڑی اس کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں۔ اس موقع پر وہاں موجود ہجوم نے کھڑے ہوکر اور تالیاں بجاکر ان کا خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT