Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم سے خواب خرگوش سے جاگنے کانگریس کا مطالبہ

وزیراعظم سے خواب خرگوش سے جاگنے کانگریس کا مطالبہ

دہشت گردی کے صفائے کی فکر کریں ، کانگریس کی نہیں:احمد پٹیل
نئی دہلی ۔ یکم مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ خواب خرگوش سے جاگیں کیوں کہ خطِ قبضہ پر دو فوجیوں کو قتل کردیا گیا ہے اور پاکستان نے اُن کی نعشیں بھی مسخ کردی ہیں۔ حکومت ہند کو چاہئے کہ پاکستان سے نمٹنے کیلئے مناسب پالیسی اختیار کرے ۔ کانگریس کے سینئر قائد احمد پٹیل نے وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کے صفائے کی فکر کریں، کانگریس کے صفائے کی نہیں ۔ وہ ابھی ابھی یہ المناک خبر سن چکے ہیں کہ پاکستانی فوجیوں نے ہندوستان کے دو فوجیوں کا قتل کردیا ہے ۔ آپ (مودی) بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ ہندوستان کو ’کانگریس مکتھ ‘بنانا چاہتے ہیں ۔ انھیں چاہئے کہ اس کے بجائے وہ ہندوستان کو ’دہشت گردی مکتھ ‘ملک بنادیں ۔ انھوں نے پاکستانی فوجیوں کی کارروائی کی بھی مذمت کی ۔ وہ قبائیلیوں کے ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT