Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم سے کجریوال کا معذرت خواہی کا مطالبہ

وزیراعظم سے کجریوال کا معذرت خواہی کا مطالبہ

نئی دہلی 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی جے آئی ٹی کو دعوت جس میں آئی ایس آئی کے عہدیدار بھی شامل تھے، اِس جاسوس محکمہ کو پٹھان کوٹ حملہ کے بارے میں بے قصور قرار دینے کے مترادف ہے۔ اُنھوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم کو خارجہ پالیسی کی اِس ’’تاریخی‘‘ غلطی پر عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔ پٹھان کوٹ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ کے فوجی فضائی اڈے پر تحقیقات کی اجازت دینا ، ہندوستان کی ایک ’’تاریخی ناکامی‘‘ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بھارت ماتا کی پیٹھ میں نریندر مودی نے خنجر گھونپا ہے۔ کجریوال دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ مودی وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے ساتھ گزشتہ سال ڈسمبر میں اپنے دورۂ لاہور کے موقع پر پوشیدہ طور پر معاہدہ کرچکے ہیں۔ اُنھوں نے جاننا چاہا کہ یہ معاہدہ ملک کے مفاد میں ہے یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT