Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم سے گورنر جموں و کشمیر کی ملاقات

وزیراعظم سے گورنر جموں و کشمیر کی ملاقات

نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر این این ووہرہ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے وادیٔ کشمیر کی صیانتی صورتحال پر اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات وزیراعظم کے دفتر واقع ساؤتھ بلاک میں ہوئی اور تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔ گورنر نے وادیٔ کشمیر کے بعض علاقوں میں بے چینی کے تسلسل پر بھی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کی۔ اُنھوں نے وزیراعظم سے کہاکہ جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ اُنھوں نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی اور اُنھیں ریاست کی صیانتی صورتحال سے واقف کروایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT