Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم سے ہٹ دھرمی ترک کریں : کانگریس

وزیراعظم سے ہٹ دھرمی ترک کریں : کانگریس

نئی دہلی ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے جی ایس ٹی بل پر بحث سے اتفاق کی بات کی ہے لیکن کانگریس اپنے اختلافی نکتہ پر بدستور اٹل ہے اور اصرار کررہی ہیکہ پارلیمانی جمہوریت کو محض ایک بل تک محدود نہیں کیا جانا چاہئے۔ نیز کانگریس نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سب سے پہلے وہ اپنا متصادم اور ہٹ دھرم رویہ ترک کردیں۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے اشارہ دیا کہ پارلیمانی سرمائی اجلاس رواں مہینہ کے آخر میں شروع ہوگا۔ صرف اس صورت میں ہی اطمینان بخش طور پر چل سکتا ہے جب وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ تعمیری تعاون حاصل کرنے کیلئے حقیقی کوشش کریں۔

TOPPOPULARRECENT