Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / وزیراعظم فلسطین نے وزیراعظم اسرائیل کی راست بات چیت کی تجویز مسترد کردی

وزیراعظم فلسطین نے وزیراعظم اسرائیل کی راست بات چیت کی تجویز مسترد کردی

رملہ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم فلسطین رامی حمداللہ نے آج وزیراعظم اسرائیل نیتن یاہو کی راست بات چیت کی تجویز مسترد کردی اور اِس کے متبادل کے طور پر فرانسیسی کثیر جہتی امن پہل کے لئے بات چیت کو ترجیح دی۔ اُنھوں نے کہاکہ وزیراعظم اسرائیل کی تجویز صرف ’’مہلت حاصل کرنے‘‘ کا حربہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وقت بہت کم ہے۔ نیتن یاہو مہلت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اِس بار بین الاقوامی برادری کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ وزیراعظم فلسطین نے وزیراعظم اسرائیل کی تجویز مسترد کردی۔

TOPPOPULARRECENT