Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / وزیراعظم لیبیا کا مستعفی ہونے کا اعلان

وزیراعظم لیبیا کا مستعفی ہونے کا اعلان

طرابلس ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کا مستقبل غیریقینی ہوگیا ہے کیونکہ وزیراعظم عبداللہ الثانی نے کہا کہ وہ مستعفی ہوجائیں گے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہنوز استعفیٰ نہیں دیا ہے اور امید ہیکہ وہ اپنے منصوبہ پر نظرثانی کریں گے۔ عبداللہ الثانی نے ٹیلیویژن پر جذباتی خطاب کرتے ہوئے استعفیٰ کا وعدہ کیا جہاں انہیں برہم عوام کے سوالات کی بوچھار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کے استعفیٰ کی صورت میں لیبیا سیاسی بدامنی کا شکار ہوجائے گا کیونکہ حریف گروپس کے اقوام متحدہ کی زیرسرپرستی جنیوا میں جاری امن مذاکرات دوسرے دن بھی بے نتیجہ رہے۔

TOPPOPULARRECENT