Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / وزیراعظم ملائیشیاء سے سوالات کی کوشش پر آسٹریلیائی صحافی گرفتار

وزیراعظم ملائیشیاء سے سوالات کی کوشش پر آسٹریلیائی صحافی گرفتار

کوالالمپور ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا گیا اور ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ وہ اُن کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے تک ملائیشیاء چھوڑ کر نہیں جائیں گے کیونکہ انہوں نے وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق سے کرپشن کے ایک اسکینڈل کے سلسلہ میں جارحانہ انداز میں سوالات پوچھنے کی کوشش کی تھی ۔ ان دونوں صحافیوں کو اُس وقت گرفتار کرلیا گیا جب کہ وہ کوچنگ کی ایک مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے گئے تھے ۔ یہ مسجد جزیرہ بورنیو میں واقع ہے ۔ بعد ازاں دونوں کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ پولیس کی ہدایات کی تعمیل سے قاصر رہے تھے ۔ صحافیوں نے جو آسٹریلیا کے نشریاتی کارپوریشن سے تعلق رکھتے ہیں ‘ چار روزہ تحقیقاتی پروگرام کا سامنا ہے ۔بعد ازاں ان پر مقدمہ چلایا جائے گا ۔ آج اُن پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ۔ کل رات انہیں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب کہ وہ وزیراعظم نجیب رزاق سے کرپشن کے اسکینڈل کے سلسلہ میں جارحانہ انداز میں سوالات کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ تاہم انہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا اور جزیرہ بورنیو میںایک مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔ ان کے پاسپورٹ حاصل کرلئے گئے اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ مقدمہ کے اختتام تک ملائیشیاء چھوڑ کر نہیں جائیں گے ۔ ملائیشیاء کے قومی پولیس سربراہ خالد ابوبکر نے مقامی خبر رساں ادارہ کو بیان دیتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT