Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی غربت مٹانے کی سمت کام کررہے ہیں: ایم جے اکبر

وزیراعظم مودی غربت مٹانے کی سمت کام کررہے ہیں: ایم جے اکبر

احمدآباد ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی ترجمان ایم جے اکبر نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اِنسدادِ غربت کی بجائے غربت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ اکبر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم مودی کی اولین تقریر میں انھوں نے کہہ دیا تھا کہ انسداد غربت کے دن ختم ہوچکے اور حکومت غریبت کو مٹانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ راجیہ سبھا ایم پی رجنی بائی وی پٹیل ٹرسٹ کے شروع کردہ ’فارم اِنووا‘ ایوارڈ کی پیشکشی تقریب میں مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے وقت تقریباً 70 فیصد آبادی خط ِ غربت سے نیچے تھی۔ آزادی کے بعد گزشتہ برسہا برس میں ہم اسے لگ بھگ 35 فیصد آبادی تک گھٹا پائے ہیں۔ اُن کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے خاتمہ غربت کے تئیں کئی اقدامات کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT