Friday , October 20 2017
Home / دنیا / وزیراعظم مودی وطن واپس

وزیراعظم مودی وطن واپس

ہمبرگ ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جرمنی میں منعقدہ G-20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے۔ اس کانفرنس میں عالمی قائدین کے ساتھ ملاقات کی گئی۔ دو روزہ کانفرنس میں عالمی قائدین نے اپنی مارکٹوں کو کھول دینے اور ایک دوسرے سے امتیاز نہ برتنے تحفظ پسندی کا مقابلہ کرنے اور غیرمنصفانہ تجارت کو روکنے کا عہد کیا۔

ہند ۔ پاک سرحد پر اوسط زلزلہ
نئی دہلی ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں ہند ۔ پاک سرحد کے قریب 5.2 شدت کا اوسط زلزلہ ہوا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ زلزلہ سہ پہر 3:42 بجے 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں ہوا۔ جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جموں و کشمیر بھی ان علاقوں میں سے ایک ہیں، جہاں زلزلے اور دیگر زیرزمین تبدیلیاں ہوا کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT