Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم مودی کا اس ماہ دورہ ایران

وزیراعظم مودی کا اس ماہ دورہ ایران

نئی دہلی ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ ایران کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ خلیج پارس کے اس ملک کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دورہ کیا جارہا ہے۔ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے بشمول کئی شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مودی کے مجوزہ دورہ میں ایران کے تیل اور گیس ذخائر کے علاوہ مشرقی ایشیاء کی اہمیت پر بھی توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم مودی نے گذشتہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور گذشتہ سال اگست میں متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے مقام اوفا میں صدر ایران حسن روحانی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران حسن روحانی نے وزیراعظم کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی تھی۔ وزیراعظم نے اس دعوت کو قبول کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT