Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی کا جمعہ کو دورہ کابل کا امکان

وزیراعظم مودی کا جمعہ کو دورہ کابل کا امکان

نئی دہلی ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی امکان ہیکہ 25 ڈسمبر کو کابل کا دورہ کریں گے۔ وہاں وہ افغانستان کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے جو ہندوستان نے 9 کروڑ امریکی ڈالر لاگت سے تعمیر کی ہے۔ توقع ہیکہ وہ ماسکو سے جہاں وہ دو روزہ دورہ پر ہیں، واپسی کے سفر کے دوران جمعہ کے دن کابل میں توقف کریں گے۔ ان کے دورہ کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن باخبر ذرائع کی اطلاع کے بموجب وزیراعظم جمعہ کے دن افغانستان کا اپنا اولین دورہ کریںگے۔ ہندوستان نے افغانستان میں تقریباً دو ارب امریکی ڈالر مالی امداد تعمیراتی شعبہ کو دی ہے اور بے شمار افغان عہدیداروں کو تربیت فراہم کی ہے۔ پارلیمنٹ کی عمارت میں 294 نشستیں ہوں گی جبکہ ایوان بالا کی نشستیں 190 ہیں ۔ علاوہ ازیں میں کانفرنس ہال اور پریس روم جیسی سہولتیں بھی ہوں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT