Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی کا ہفتہ سے دورہ ملیشیاء وسنگا پور

وزیراعظم مودی کا ہفتہ سے دورہ ملیشیاء وسنگا پور

آسیان۔انڈیا سمیٹ سے خطاب میں دہشت گردی کے مسئلہ کو اولین ترجیح
نئی دہلی ۔ 18 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 3 روزہ دورہ کولالمپور کے موقع پر دو علاقائی طاقتور فورمس آسیان۔انڈیا اور ایسٹ ایشیاء سمیٹ (چوٹی اجلاس) سے خطاب کریں گے جس میں وہ دہشت گردی کے خلاف مقابلہ اور باہمی معاشی تعلقات میں اضافہ کی ضرورت کو اجاگر کریں گے ۔ ان کے بیرونی دورہ کا آغاز ہفتہ سے ہوگا ۔ توقع ہے کہ نریندر مودی ملیشیاء کی قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول دفاع اور سیکوریٹی میں باہمی تعاون اور تعلقات کو نئی جہت عطا کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر دونوں فریقین کئی ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 10 ویں مشرقی ایشیاء چوٹی اج لاس (سمیت) میں دہشت گردی سے مقابلہ اصل موضوع رہے گا اور وزیراعظم نریندر مودی کی تمام توجہ ، دہشت گردی کے خطرہ سے نمٹنے پر مرکوز رہے گی تاکہ حالیہ پیرس جیسے حملوں کی روک تھام کی جاسکے چونکہ آسیان ، دنیا کا سب سے تیز رفتار ترقی پذیر علاقہ ہے۔

توقع ہے کہ دونوں فریقین باہمی معاشی تعلقات میں اضافہ اور دیگر شعبوں ساحلی سمندر کی حفاظت غیر قانونی منشیات کی تجارت اور سائبر جرائم کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون پر معاہدہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ آسیان ، ہندوستان کا سب سے بڑا چوتھا تجارتی پارٹنر ہے اور ان کی مجموعی گھریلو پیداوار 2.57 ٹریلین تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی 21 نومبر کو 13 ویں آسیان۔انڈیا سمیٹ اور دوسرے دن ایسٹ ایشیاء سمیت سے مخاطب کریں گے۔ علاوہ ازیں ہندوستان اور آسیان ممالک راستوں کو مربوط کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ ہندوستان مینمار تھائی لینڈ نے حال ہی میں موٹر وہیکلس معاہدہ کو قطعیت دی ہے اور آسیان۔انڈیا میری ٹائم ٹرانسپورٹ اگریمنٹ (سمندری راستوں سے حمل و نقل کا معاہدہ) پر بھی زیر بحث ہے۔ ایسٹ ایشیاء سمیٹ کے قائدین بین الاقوامی تشویش کا باعث مسائل بشمول دہشت گردی ، غیر قانونی تارکین وطن ، جنوبی چین کے سمندر کا تنازعہ جزیرہ نما کوریا اور مشرقی وسطی کو صورتحال کو موضوع بحث بنائیں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم نریندر مودی 23 اور 24 نومبر کو سنگا پور کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ سرکردہ چیف اگزیکیٹیو آفیسرس سے ملاقات اور ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔ وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) انیل وادھوا نے بتایا کہ سنگا پور کی جملہ آبادی 5.5 ملین میں 3,50,000 ہندوستانی نژاد ہیں اور سنگا پور کی بڑی کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھتی ہیں جس کے پیش نظر بیرونی راست سرمایہ کاری سنگا پور کے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ معاشی اور صنعتی ترقی کیلئے باہمی تعاون اور تجربہ کا تبادلہ کیا جائے گا۔
نتیش کمار کی تقریب حلف برداری میں ڈی ایم کے لیڈر کی شرکت
چینائی ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ڈی ایم کے لیڈر اور پارٹی سربراہ کروناندھی کے فرزند ایم کے اسٹالن 20 نومبر کو چیف منسٹر نتیش کمار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔ کروناندھی نے نتیش کمار کو روانہ ایک مکتوب میں بتایا کہ میں تقریب حلف برداری میں شرکت اور شخصی طور پر ملاقات کر کے مبارکباد پیش کرنا چاہتا تھا لیکن چینائی کے باہر جانے سے معذور ہوں جب کہ چیف منسٹر بہار نے اس تقریب میں کروناندھی کو مدعو کیا تھا ۔ ڈی ایم کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دیالوامل یہاں اپولو ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شریک ہے ۔ لہذا میں اپنی جانب سے تقریب شرکت کیلئے اپنے فرزند اور پارٹی کے خازن اسٹالن کو روانہ کررہا ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT