Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی کا 25 نومبر کو دورۂ حیدرآباد

وزیراعظم مودی کا 25 نومبر کو دورۂ حیدرآباد

ڈائریکٹر جنرلس آف پولیس کانفرنس کا افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ /20 نومبر (سیاست نیوز)  وزیراعظم مسٹر نریندر مودی ملک کے ڈائرکٹر جنرلس آف پولیس کانفرنس میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہونچیں گے ۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی شیورام پلی میں منعقد ہونے والے سہ روزہ آل انڈیا ڈی جی پیز کانفرنس کیلئے وزیراعظم کو مدعو کیا گیا ہے اور وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔ مسٹر نریندر مودی کی حیدرآباد میں آمد کے موقع پر شیورام پلی کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں سکیورٹی کے وسیع ترین انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ نیشنل پولیس اکیڈیمی کو دہلی کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ /25 تا /27 نومبر کی سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پہونچنے والے وزیراعظم کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شمس آباد ایرپورٹ تا نیشنل پولیس اکیڈیمی مرکزی انٹلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے سکیورٹی کا  مشق کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور ان کا پولیس اکیڈیمی میں دو دن کا قیام ہوگا اور اکیڈیمی کے احاطہ میں سکیورٹی دوگنی کردی گئی ہے ۔ آج سائبر آباد ایسٹ پولیس اور اسپیشل پروٹیکشن گروپ کا مشترکہ مشق کیا گیا جس میں سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے اڈوانس سکیورٹی لائزینگ (اے ایس ایل) کا مشق مسلسل جاری ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راجناتھ سنگھ اور ڈائرکٹر انٹلیجنس بیورو و دیگر اعلیٰ پولیس عہدیدار اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔  ہر سال ملک کے تمام ریاستوں کے پولیس سربراہوں کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آتا ہے اور گزشتہ سال یہ کانفرنس گجرات کے شہر کچ میں انعقاد عمل میں آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT