Thursday , June 22 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی کی ایرانی صدر حسن روحانی کو مبارکباد

وزیراعظم مودی کی ایرانی صدر حسن روحانی کو مبارکباد

نئی دہلی ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیراعظم نریندر مودی نے حسن روحانی کو ایران کے صدر کی حیثیت سے ان کے دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے درمیان ’ خصوصی تعلقات ‘ کو مستحکم بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم و عہد کا اعادہ کیا ۔ مودی نے انگریزی اور فارسی زبانوں میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میرے دوست صدر حسن روحانی کو ان کے دوبارہ انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ‘ ۔ مودی نے مزید لکھا کہ ’ ایران کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے ہندوستان بدستور اپنے عزم و عہد کا پابند ہے ‘ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT