Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم مودی کی پانچ قومی دورے پر آج روانگی، قطر شامل

وزیراعظم مودی کی پانچ قومی دورے پر آج روانگی، قطر شامل

نئی دہلی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل بروز ہفتہ پانچ قومی دورے پر افغانستان، قطر، سوئزرلینڈ، امریکہ اور میکسیکو کیلئے روانہ ہورہے ہیں، جس کے دوران باہمی تجارت، توانائی اور سکیورٹی کیلئے تعاون کو وسعت دینے اور نیوکلیر سپلائرز گروپ کا ممبر بننے کیلئے ہندوستان کی سعی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیراعظم سب سے پہلے افغانستان کا سفر کریں گے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ صوبہ ہیرات میں افغان۔ انڈیا فرینڈشپ ڈیم کا افتتاح کریں گے۔ جو پہلے ’سلمیٰ ڈیم‘ تھا۔ دونوں قائدین وسیع تر مسائل پر بات چیت بھی منعقد کریں گے۔ افغانستان سے مودی توانائی کی دولت سے مالا مال قطر کا سفر کل ہفتہ کو ہی کریں گے اور وہاں سے وہ اتوار کو دو روزہ دورہ کیلئے سوئزرلینڈ روانہ ہوں گے۔ 6 جون کو واشنگٹن کا سفر کریں گے۔اور پھر 8 جون کو میکسیکو جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT