Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم مودی کے بیرونی دوروں پر شاہ خرچی

وزیراعظم مودی کے بیرونی دوروں پر شاہ خرچی

16 ممالک کے دوروں پر 37 کروڑ روپئے کے مصارف

سوٹ بوٹ سرکار کے شاہانہ ٹھاٹ باٹ
نئی دہلی ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے بیرونی دورہ سے اور ان پر بھاری مصارف اپوزیشن کی تنقیدوں کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ اس دوران قانون حق معلومات کے تحت موصولہ سرکاری اطلاعات کے مطابق مودی کے 16 بیرونی دوروں پر 37 کروڑ روپئے خرچ ہوچکے ہیں۔ ان کا سب سے سستا دورہ بھوٹان کا تھا، جس پر 41.33 لاکھ روپئے خرچ ہوئے جبکہ آسٹریلیا کا دورہ سب سے مہنگا ثابت ہوا جس پر سرکاری ذرائع کے مطابق 8.91 کروڑ روپئے خرچ ہوئے، جن میں ہوٹل میں قیام کے مصارف 5.60 کروڑ روپئے اور کاروں کے کرایوں پر 2.40 کروڑ روپئے خرچ ہوئے۔ دورہ نیویارک پر 6.13 کروڑ روپئے خرچ ہوئے جن میں ہوٹل میں قیام کا کرایہ 20.67 لاکھ روپئے بھی شامل ہے۔ دورہ چین پر 2.34 کروڑ کے مصارف عائد ہوئے، جن میں ہوٹل کرایہ پر 1.06 کروڑ روپئے اور کاروں کے کرایہ پر 60.88 لاکھ روپئے شامل ہیں۔ مودی کے دورہ بنگلہ دیش پر 1.35 کروڑ روپئے کے مصارف آئے جن میں ہوٹل کا کرایہ 19.35 لاکھہ روپئے۔ سماعت و ترجمہ کے آلات پر 28.55 لاکھ روپئے۔ انٹرنیٹ کے مصارف 13.83 لاکھ روپئے بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT