Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم مودی کے دورہ کو کامیاب بنانے ہریش راؤ سرگرم

وزیراعظم مودی کے دورہ کو کامیاب بنانے ہریش راؤ سرگرم

حیدرآباد 2 اگسٹ (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دورہ تلنگانہ کے موقع پر ضلع میدک کے گجویل میں 7 اگسٹ کو مشن بھاگیرتا پروگرام کے آغاز کے لئے اُن کی آمد باعث فخر ہے۔ ہریش راؤ نے اپنے ساتھی وزیر مہندر ریڈی اور دوسروں کے ساتھ گجویل اور جگدیو پور میں وزیراعظم کے دورہ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اُنھوں نے ٹی آر ایس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کثیر تعداد میں جمع ہوکر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کریں۔اُنھوں نے کہاکہ مودی 7 اگسٹ کو دوپہر ایک بجے خصوصی طیارہ سے حیدرآباد پہونچیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT