Thursday , June 29 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم نریندر مودی ایک ’’ٹھگ‘‘ ہیں : ملائم سنگھ یادو

وزیراعظم نریندر مودی ایک ’’ٹھگ‘‘ ہیں : ملائم سنگھ یادو

جونپور  ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو ایک ’’ٹھگ‘‘ قرار دیتے ہوئے سماجی وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے آج ان پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں تاکہ اپنی حکومت قائم کرسکیں ۔ وہ (نریندر مودی) ٹھگ ہیں جو عوام کے سامنے جھوٹا بیان دیتے ہوئے اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں ۔ آپ لوگ ایسے ٹھگوں سے ہوشیار رہیں ۔ یہاں پارٹی کے امیدوار کے حق میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہے ۔ ہم نے جو کچھ کہا ہے وہ کردکھایا ہے ۔ عوام کے خلاف ہم نے کوئی ظلم و زیادتی نہیں کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT