Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ کرناٹک

وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ کرناٹک

شاہ آباد ۔ 31 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیراعظم نریندر مودی 2 جنوری سے کرناٹک کے سرکاری دورے پر آئیں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا وزیراعظم 2 جنوری کو میسور کا دورہ کریں گے اور گنپتی آنند سوامی کے ادارہ دشد پیٹم کے نو تعمیر شدہ ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے ۔ بعدازاں مودی مہاراجہ کالج میدان میں ستورمٹھ نے جگت گرو آنجہانی شیواتری راجندر مہاسوامی جی کی صدی تقاریب میں شرکت کریں گے ۔ 3 جنوری کو میسور یونیورسٹی میں انڈین سائنس کانگریس کے 103 ویں سیشن کا افتتح کریں گے ۔ وزیراعظم دوپہر میں گبی تعلقے کے نہتور کیلئے روانہ ہونگے اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے نئے ہیلی کاپٹر تیاری یونٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT