Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم نریندر مودی کا 3 جنوری کو تروپتی میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم نریندر مودی کا 3 جنوری کو تروپتی میں جلسہ عام سے خطاب

حیدرآباد 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی 3 جنوری کو آندھراپردیش کے تروپتی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے جو نئے سال میں ریاست میں ان کا پہلا جلسہ ہوگا۔وزیراعظم اسی روز تروپتی میں انڈین سائنس کانگریس کا بھی افتتاح کریں گے ۔پارٹی کے رائل سیما سے تعلق رکھنے والے لیڈروں نے بی جے پی صدر امیت شاہ سے خواہش کی ہے کہ وہ اس جلسہ کو کڑپہ میں منعقد کروائیں تاکہ عوام کی ایک بڑی تعداد اس میں شرکت کرسکے کیونکہ کڑپہ ، درمیانی مقام ہے اور یہاں پر جلسہ کے انعقاد سے عوام کی بڑی تعداد کو یہاں لایا جاسکتا ہے ۔وزیراعظم توقع ہے کہ اس جلسہ میں نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر بھی اظہار خیال کریں گے ۔آندھراپردیش بی جے پی یووا مورچہ کے صدر بی وشنووردھن ریڈی نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم اس جلسہ میں رائل سیما خطہ کے لئے بعض اہم اعلانات کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT