Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیراعظم نریندر مودی کو چیف منسٹر تلنگانہ کی مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی کو چیف منسٹر تلنگانہ کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو اترپردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ کے سی آر نے توقع ظاہر کی کہ اس عظیم الشان کامیابی کے بعد وزیراعظم مودی میں تازہ توانائی آگئی ہے۔ اب وہ ملک کی ترقی کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوطی سے کام کریں گے ۔ میں اس کامیابی پر آپ کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جانے میں مضبوط اقدامات کریں گے ۔ اسی دوران چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے بھی یو پی میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی ملک کی ترقی کے لیے مثبت ثابت ہوگی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT