Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / وزیراعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام پر کانگریس کا اعتراض

وزیراعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام پر کانگریس کا اعتراض

NEW DELHI, SEP 16 (UNI):- (L-R) Congress leader Randeep Singh Surjewala, JD(U) leaders K C Tyagi, Pawan K Verma, Congress leader Abhishek Manu Singhvi and others coming out of Election Commission after a meeting with CEC in New Delhi on Wednesday. UNI PHOTO-54U

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریڈیو پروگرام پر پابندی سے الیکشن کمیشن کا انکار

نئی دہلی ۔ 16 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور حلیف جماعتوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام من کی بات پر پابندی عائد کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی جائے، بصورت دیگر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی لیکن انتخابی ادارہ نے بتایا کہ یکلخت پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔ سینئر کانگریس ترجمان مسٹر آنند شرما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سیاسی مقاصد کیلئے سرکاری ذ رائع ابلاغ کے بیجا استعمال پر ہمیں اعتراض ہے جو کہ اسمبلی مہم کے سربراہ اور بی جے پی کے اصل چہرہ ہے۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں اس خصوص میں الیکشن کمیشن سے شکایت کریں گے تاکہ وزیراعظم کو سرکاری عہدہ اور ذڑائع ابلاغ عامہ کے بیجا استعمال سے باز رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم از خود ’’ریڈیو پروگرام‘‘ سے اجتناب کریں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ریڈْو پروگرام پر مکمل پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ اسمبلی انتخابات صرف ایک ریاست تک محدود ہیں اور پابندی کا مطالبہ اسی وقت قابل سماعت ہوسکتا ہے جب پروگرام میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف کوئی بات کہی جائے ۔ الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کابینہ اجلاس اور من کی بات جیسے امور پر یکسر پابندی عائدنہیں کی جاسکتی لیکن کابینی فیصلے یا ریڈْو پروگرام میں کوئی قابل اعتراض بات پائی جائے جس کے باعث انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتا ہے ۔ بشرطیکہ ٹھوس ثبوت کے ساتھ شکایت کی جائے۔ تاہم انتخابی مبصرین اور نگرانکار عہدیدار ریڈیو پروگرام کی ریکارڈنگ اور متن کا تجزیہ کرنے کے بعد قطعی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ نشاندہی کی کہ کانگریس نے اسی طرح کی ایک شکایت ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اس وقت کوئی قابل اعتراض بات نہیں پائی۔ وزیراعظم نریندر مودی ریڈیو پروگرام من کی بات میں مختلف مسائل پر اپنے خیالات پیش کرنے میں اور آئندہ پروگرام اتوار کو منعقد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT