Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / وزیراعظم نیپال سشیل کوئیرالا مستعفی

وزیراعظم نیپال سشیل کوئیرالا مستعفی

نئی حکومت کی تشکیل کیلئے تیاریاں ، احتجاجی مظاہرے جاری
کھٹمنڈو ۔ 10 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال سشیل کوئیرالا نے آج استعفیٰ پیش کردیا اس طرح پارلیمنٹ میں نئے وزیراعظم کے انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ کل نئے وزیراعظم کو منتخب کیا جائے گا ۔ کسی بھی پارٹی نے اس اہم عہدہ کیلئے اتفاق رائے پیدا نہیں کیا ۔ نیپال کے نئے دستور پر ہندوستان کے ساتھ ایک اہم کلید والی سرحد کو مسدود کردیا گیا ہے ۔ دستور کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ کسی بھی پارٹی نے اس دستور پر اتفاق رائے ظاہر نہیں کیا ۔ وزیراعظم کوئیرالا نے اپنا استعفیٰ صدرجمہوریہ رام ہرن یادو کو پیش کردیا جنھوں نے قبول کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل تک کارگذار وزیراعظم کی حیثیت سے فرائض انجام دینے کی خواہش کی ۔ کل نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے پارلیمنٹ میں رائے دہی ہوگی ۔ کوئیرالا کا استعفیٰ وزارت عظمیٰ کے عہدہ کیلئے دوبارہ مقابلہ کرنے کی غرض سے دیا گیا ہے ۔ کوئیرالا نے اپنی نیپالی کانگریس پارٹی کی جانب سے رکنیت کیلئے اپنی امیدواری کا دعویٰ پیش کیا ہے ۔وہ سی پی این یو ایم ایل چیرمین کے پی شرما اولی کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔ دونوں کوئیرالا اور اولی نے اپنا پرچہ جات نامزدگی داخل کیا ہے ۔ سابق وزیراعظم اور سینئر این سی لیڈر شیر بہادر دوبے نے کوئیرالا کے نام کی تجویز رکھی ہے ۔ اولی کے نام کو متحدہ سی پی این ماؤسٹ چیرمین پراچنڈ نے پیش کیا ۔ ان کے بعد راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی چیرمین کمل تھاپا نے بھی اس کی حمایت کی ہے ۔ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کوئیرالا نے کہاکہ وہ اپنا پارٹی کی ہدایت پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT