Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / وزیراعظم نیپال کا دورہ ہند

وزیراعظم نیپال کا دورہ ہند

کھٹمنڈو ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ویراعظم نیپال کے پی اولی آئندہ ہفتہ ہندوستان کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں۔ یاد رہیکہ مدھیسیوں کے ذریعہ کئے جانے والے احتجاج کے بعد ہند ۔ نیپال تعلقات میں معمولی کشیدگی پیدا ہوئی ہے اور اس کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مجوزہ دورہ کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ کل یہاں کابینہ کے اجلاس میں اولی کے دورہ ہند کو قطعیت دی گئی جو 19 تا 23 فبروری ہوگا۔ سرکاری ترجمان شیردھن رائے نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں مسٹر اولی کے دورہ کی تفصیلات کو بھی قطعیت دی گئی۔ فی الحال وزیراعظم کے ساتھ سفر کرنے والے وفد کے ارکان کو قطعیت دی جارہی ہے۔
شام کے پناہ گزین کیمپوں میں
ایک لاکھ شامیوں کی موجودگی کا ادعا
اونکوپائنار ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک لاکھ شامی پناہ گزینوں کی شام کے اندر ترکی سرحد کے قریب دیکھ بھال کی جارہی ہے جن میں سے 35 ہزار جاریہ ماہ روسی حمایت سے شمالی صوبہ حلب میں جارحانہ فوجی کارروائی کے نتیجہ میں فرار ہوکر یہاں پہنچے ہیں۔ ترکی کے نائب وزیراعظم یٰسین ابتوغان نے کہا کہ ان کا ملک اپنی سرحد کھول دینے کیلئے زبردست دباؤ کا سامنا کررہا ہے۔ اپنے ملک میں تشدد کی وجہ سے فرار ہوکر آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شام کی سرحد سے متصل علاقہ میں 9 کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں ایک لاکھ افراد بشمول 30 تا 35 ہزار نو وارد پناہ گزین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسواں کیمپ 3 کیلو میٹر کے فاصلہ پر قائم کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT