Monday , September 25 2017
Home / دنیا / وزیراعظم نیپال کا کل سے چار روزہ دورۂ ہند

وزیراعظم نیپال کا کل سے چار روزہ دورۂ ہند

کھٹمنڈو ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نیپال شیر بہادر دیوبا وزیراعظم کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد اپنے پہلے سرکاری بیرونی دورہ پر 23 اگست کو ہندوستان پہنچ رہے ہیں ۔ اپنے چار روزہ دورہ کے دوران وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوں گے ۔ دیوبا کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا ۔ صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات بھی دیوبا کے پروگرام میں شامل ہے ۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہند اور نیپال کے درمیان دو رخی تعلقات میں حالیہ دنوں میں کافی بہتری پیدا ہوئی ہے اور اب دیوبا کے دورہ نے دونوں ممالک کے اپنے متعلقہ مفاد عامہ کے شعبوں میں وسیع تر استحکام کے مواقع پیدا کئے ہیں جس کے ذریعہ ہند اور نیپال کے درمیان پائی جانے والی پرانی دوستی کو مزید مستحکم کیا جائے گا ۔ جون 2017 میں دیوبا وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے ۔ اپنے دورۂ ہند کے دوران موصوف حیدرآباد ، تروپتی اور بودھ گیا بھی جائیں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT