Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / وزیراعظم نیپال کی دہشت گردی کی مذمت، علاقائی تعاون پر زور

وزیراعظم نیپال کی دہشت گردی کی مذمت، علاقائی تعاون پر زور

کٹھمنڈو 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال شیر بہادر دیوبا نے آج کہاکہ اُن کا ملک کسی تحفظات کے بغیر دہشت گردی کی تمام نوعیتوں کی مذمت کرتا ہے۔ اُنھوں نے اجتماعی خوشحالی کے لئے علاقائی ربط اور یکجہتی پر زور دیا۔ وہ خلیج بنگال اقدام برائے کثیر طبقاتی ٹکنیکل و اکنامک تعاون کے 15 ویں وزارتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ دہشت گردی، تباہی و نقصانات کے خطرات سے دنیا کا کوئی بھی علاقہ مستثنیٰ نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’بمسٹیک‘‘ کی اُمنگیں معیشت کی یکجہتی، انقلابی تبدیلی اور مشترکہ ترقی ہیں۔ اِس کے لئے ہمیں علاقائی ربط و تعاون میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ ہندوستان، بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، بھوٹان اور نیپال بمسٹیک کے رکن ممالک ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نیپال کرشنا بہادر مہارا نے قریبی ثقافتی تعلقات پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT