Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم نیپال کی نریندر مودی سے بات چیت

وزیراعظم نیپال کی نریندر مودی سے بات چیت

ہندوستانی کی ہلاکت پر مودی کا اظہاررنج و صدمہ
نئی دہلی ۔2 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک نوجوان بہاری کی نیپال میں پولیس فائرنگ میں ہلاکت پر وزیراعظم نیپال کے پی اولی سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران اظہار رنج و صدمہ کیا۔ بات چیت کے دوران مودی نے واقعہ پر اظہارتشویش کرتے ہوئے تفصیلات دریافت کیں۔ 19 سالہ اشیش رام متوطن رکسول (بہار ) گولی کے زخم سے جو اُس کے سر میں آیا تھا ، ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے بیرگنج کسٹمس کے قریب شنکر آچاریہ گیٹ کے پاس احتجاجیوں پر گولی چلادی تھی ۔ وزیراعظم نے نیپالی قائدین سے خواہش کی کہ وہ جلد از جلد اس بحران کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کریں۔ نیپال کے نئے دستور کی سپٹمبر میں تدوین کے بعد احتجاجی مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دریں اثناء ہندوستان نے نیپال کے سفیر برائے ہندوستان کو طلب کرکے صدمہ کا اظہار کیا اور اس بدبختانہ واقعہ کی مذمت کی ۔

TOPPOPULARRECENT