Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم نے کرکٹر پرویز کو سراہا سرینگر میں انٹرنیشنل میچ کی تجویز

وزیراعظم نے کرکٹر پرویز کو سراہا سرینگر میں انٹرنیشنل میچ کی تجویز

سرینگر ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیری کرکٹر پرویز رسول کا آج خاص طور پر تذکرہ کیا اور کہا کہ سرینگر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ کا انعقاد عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے یہاں شیرکشمیر اسٹیڈیم میں کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں ہوا، کیوں نہ ایک انٹرنیشنل کرکٹ میچ پھر ایک بار اس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ 1983ء میں قائم شیر کشمیر اسٹیڈیم میں پہلا میچ اسی سال اکتوبر میں اور آخری میچ 1986ء میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ہوا تھا۔ مودی نے نوجوانوں کی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سچن ، یوراج ، دھونی ، سہواگ کرکٹ میچز میں جن بیاٹوں سے چھکے لگاتے ہیں ، وہ کشمیر میں تیار ہوتے ہیں، اس سرزمین کی یہی طاقت ہے۔

TOPPOPULARRECENT