Tuesday , October 17 2017
Home / پاکستان / وزیراعظم پاکستان نواز شریف بال بال بچ گئے

وزیراعظم پاکستان نواز شریف بال بال بچ گئے

اسلام آباد ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے کاروں کے قافلے پر حملہ کیا گیا ۔ ایک کار ان کے موٹروں کے قافلے میں گھس گئی وہ گھر واپس ہورہے تھے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کے ارکان خاندان بھی تھے ۔ نواز شریف سیاحتی مقام مری سے اسلام آباد واپس ہورہے تھے ۔ اس واقعہ کے فوری بعد وزیراعظم کی سکیورٹی کا عملہ چوکس ہوگیا اور کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ ایک بم ناکارہ بنانے والا اسکواڈ بھی مقام پر پہونچ کر کار کی تلاشی لی ۔ وزیراعظم نواز شریف اس حادثہ میں بال بال بچ گئے ۔ اس کار کا نمبر پلیٹ بھی جعلی بتایا گیا ہے۔ دوسری طرف یہ خبر دی گئی ہے کہ یہ کار نواز شریف کے قافلے کو اوورٹیک کرکے جارہی تھی ۔ سکیورٹی عملہ نے کار کو روک کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ کار پاکستانی بحریہ کے ریٹائرڈ کمانڈو چلارہے تھے جو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سفر کررہے تھے ۔ انہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا ۔ نواز شریف کے ساتھ کار میں ان کی اہلیہ کلثوم اور دختر مریم سفر کررہی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT