Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا دورہ سعودی عرب

وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا دورہ سعودی عرب

اسلام آباد۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف جاریہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کرینگے اور ایک بڑی فوجی مشق کا مشاہدہ کریں گے جو کئی مسلم ممالک کی فوج کی جانب سے کی جائیگی ۔ اس مشق کا مقصد تربیت کو بہتر بنانا ہے تاکہ دہشت گرد گروپس سے لاحق خطروں کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے ۔ وزیراعظم 9 تا 11مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ دفتر خارجہ پاکستان نے اس سلسلہ میں بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر نواز شریف دورہ پر جارہے ہیں ۔ مشق میں بشمول پاکستان 21ممالک کے فوجی شرکت کریں گے جو شمالی سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی ۔ اس کا بنیادی مقصد دہشت گردی کا سامنا کرنے کیلئے تربیت کو بہتر بنانا ہے ۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خوشگوار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT