Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی امریکہ روانگی

وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی امریکہ روانگی

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج امریکہ روانہ ہوگئے تاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں نیویارک میں شرکت کرسکیں۔ وہ 30 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ریڈیو پاکستان کی خبر کے بموجب اجلاس کے دوران علحدہ طور پر نواز شریف عالمی قائدین کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کا اہتمام چین اور اقوام متحدہ کی خواتین نے کیا ہے اور جس کا عنوان صنفی مساوات اور خواتین کی بااختیاری ہے۔ وہ جنرل اسمبلی کے پرینری اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جو مابعد 2015ء ترقیاتی ایجنڈہ کی منظوری کیلئے منعقدکیا جارہا ہے۔ وہ بانکی مون اور بارک اوباما کے استقبالیہ میں بھی شریک ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT