Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم پر راہول گاندھی کی تنقید

وزیراعظم پر راہول گاندھی کی تنقید

Congress vice president Rahul Gandhi at Parliament house in new delhi on wednesday.Express photo by Anil Sharma.02-03-2016

وزراء کی جانب سے راہول کی تنقید پر جوابی وار
نئی دہلی ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو کالادھن، جے این یو اور روہت ویمولا خودکشی تنازعات کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کالادھن وطن واپس لانے اور ہر ہندوستانی کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ جمع کرنے کا انتخابی وعدہ وزیراعظم نے پورا نہیں کیا جبکہ روہت ویمولا کی خودکشی اور جے این یو تنازعہ پر انہوں نے گہری خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ بی جے پی دلت دشمن پارٹی ہے۔ ان کی تنقید پر جوابی وار کرتے ہوئے دو سینئر مرکزی وزراء نے ان کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کابینی ساتھیوں سے مشاورت کی تھی اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی بالغ نظری پر انہوں نے شک و شبہ ظاہر کیا۔ بی جے پی کے وزراء وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے جبکہ فیس بک کے اپنے صفحہ پر مرکزی وزیرفینانس جیٹلی نے کہا کہ وزیراعظم نہ صرف سخت محنت کرتے ہیں بلکہ مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتے ہیں اور انہیں تحریک دیتے ہیں کہ وہ بھی سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اظہارحیرت کیا کہ نائب صدر کانگریس کتنا جانتے ہیں اور کب جانیں گے ۔ جیٹلی نے کہا کہ تمام وزراء بشمول وزیرخارجہ سشماسوراج، وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور وہ خود اہم فیصلوںمیں شامل ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT