Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / وزیراعظم پر فوجیوں کیخلاف سازش کرنے لالو پرساد کا الزام

وزیراعظم پر فوجیوں کیخلاف سازش کرنے لالو پرساد کا الزام

پٹنہ، 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر فوجیوں کے ساتھ سازش کرنے کا الزام لگایا۔مسٹر یادو نے ٹوئیٹر پر لکھا یہ ستم ظریفی ہے کہ جن فوجیوں کے دم پر مودی جی سیاست کررہے ہیں اب ان ہی فوجیوں کے ساتھ غیر حساس سازش کررہے ہیں ۔ شرم کرو شرم ۔ایک دیگر ٹوئیٹ میں ملک اور ریاست کے عوام کو دسہرے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا برائی پر اچھائی ادھر م پر دھرم جھوٹ پر سچ کی جیت کے مبارک تہوار دسہرے اور وجے دشمی کی آپ سب کو دلی مبارکباد۔اس دوران آر جے ڈی سربراہ نے آر ایس ایس کے روایتی لباس میں تبدیلی کو اپنی شریک حیات اور پارٹی لیڈر رابڑی دیوی کی تنقید سے منسوب کیا ۔ رابڑی نے آر ایس ایس قائدین نیکر پہننے پر تنقید کی تھی۔لالو کا دعویٰ ہے کہ ربڑی کی تنقید نے کام کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT