Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / وزیراعظم چین کا دورہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ

وزیراعظم چین کا دورہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ

آکلینڈ۔19مارچ ( سید مجیب کی رپورٹ ) وزیراعظم چین لی کیقیانگ اور ان کی شریک حیات پروفیسر چینگ فونگ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا چار روزہ سرکاری دورہ 26 تا  29مارچ کریں گے ۔ جس کے دوران امکان ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کی اعلیٰ سطحی سیاسی قیادت اور تجارتی برادری سے ملاقاتیں کریں گے ۔ 11رکنی بین بحرالکاہل ممالک تجارتی معاہدہ سے حال ہی میں امریکہ نے ترک تعلق کرلیا ہے ۔ ادارہ ’’سیاست‘‘ نے اس کی سب سے پہلے خبر دیتے ہوئے پیش قیاسی کی تھی کہ اس سے تجارتی معاہدہ پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوگا کیونکہ امریکہ کے ترک تعلق کے ساتھ ہی امکان ہے کہ چین اس تجارتی معاہدہ کا ایک رکن بن جائے گا ۔ وزیراعظم چین کے دورہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ وہ بین بحرالکاہل ممالک تجارتی گروپ میں شامل ہوجائے ‘ تاکہ اس گروپ پر امریکہ کے اخراج سے کوئی منفی اثر مرتب نہ ہونے پائے ۔ اس تجارتی معاہدہ کے علاوہ امکان ہے کہ لی کیقیانگ چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے استحکام اور اضافہ کی بات بھی کریں گے ۔ تاہم بات چیت کا سرفہرست موضوع بین بحرالکاہل تجارتی گروپ ہی ہوگا ۔ وزیراعظم چین آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کی تجارتی برادری سے ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT