Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / وزیراعظم کا دورہ میسورو و نوئیڈا

وزیراعظم کا دورہ میسورو و نوئیڈا

بنگلورو ؍ لکھنؤ ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ریاست کرناٹک کا دو جنوری سے دو روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران وہ انڈین سائنس کانگریس کے 103 ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے جو میسورو میں منعقد کیا جارہا ہے۔ 2 جنوری کو وہ ایک نئے ہاسپٹل کا افتتاح بھی کریں گے۔ بعدازاں وہ جگانی روانہ ہوں گے جہاں 21 ویں بین الاقوامی کانفرنس برائے یوگا تحقیق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں نئی دہلی واپس ہوجائیں گے۔ نریندر مودی دہلی ۔ میرٹھ ایکسپریس وے کا 31 ڈسمبر کو نوئیڈا کے گوتم بدھا نگر میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ 11.30 بجے دن سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک بجے دن دہلی واپس ہوجائیں گے۔ ریاستی سپرنٹنڈنٹ پولیس لا اینڈ آرڈر ستیش گنیش نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ریاستی پولیس نے 8 ایس پی رتبہ کے عہدیداروں کو ، 13 اے ایس پی، 42 ڈی ایس پی اور پی اے سی و آر اے ایف کی 9 کمپنیاں حفاظتی انتظامات کیلئے تعینات کی ہیں۔ ریاستی حکومت مرکزی وزیرداخلہ سے بھی پروگرام کیلئے این ایس جی کی ٹیمیں طلب کرنے مکتوب روانہ کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT